کراچی (شوبز ڈیسک) ٹی وی اداکارہ سونیا حسین کی پہلی بطور ہیروئین فلم آزادی کی ریلیز کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ فلم کی تشہیری مہم کا آغاز 27 مارچ کی شب مقامی سینما میں ٹریلر ریلیز کرکے کیا جائیگا۔ ماضی کے لیجنڈ ہدایتکار پرویز ملک کے بیٹوں نے پرویز ملک فلمز کے تحت پہلی فلم مکمل کرلی جسکی کہانی عمران ملک نے لکھی ہے جو فلم کے ہدایتکار بھی ہیں۔فلم کے قابل ذکر فنکاروں میں معمر رانا، ندیم بیگ ، جاوید شیخ، مریم انصاری ، علی فتح کے نام شامل ہیں۔ مکالمے واجد زبیری نے لکھے جبکہ موسیقار ساحر علی بگا ہیں۔