تازہ تر ین

آخر کارمعروف ترین ماڈل کِم کرڈشئین رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارائیں خوبصورتی کے لیے میک اپ اور پلاسٹک سرجری جیسے طریقے تو استعمال کرتی ہی ہیں لیکن امریکی ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین نے اس کام کے لیے ایسا طریقہ استعمال کرڈالا کہ پکڑے جانے پر پوری دنیا کے سامنے شرم سے پانی پانی ہو گئی۔ کم کارڈیشین نے خوبصورت دکھائی دینے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جسے ’فوٹوشاپ‘ کے ذریعے خوبصورت بنایا گیا تھا، اس سافٹ ویئر کے ذریعے کم کارڈیشین نے اپنا قد لمبا کرنے کی اور رانوں کو سلم سمارٹ بنانے کی کوشش کی لیکن شاید وہ جلدبازی میں تصویر کے پس منظر پر غور کرنا بھول گئیں۔37سالہ کم کارڈیشین کی پوسٹ کردہ تصویر میں جب اس کا قد بڑھانے کی کوشش کی گئی تو بیک گراﺅنڈ میں کھڑی گاڑی اور دیگر چیزیں مسخ ہو گئیں۔ ان کی شکل بھی عموداً لمبوتری ہو گئی لیکن کارڈیشین نے اس پر غور کیے بغیر ہی تصویر انسٹا گرام پر پوسٹ کر دی جہاں عقابی نظر رکھنے والے صارفین نے فوراً اداکارہ کی چالاکی پکڑ لی اور اس پر تنقید شروع کر دی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ”پس منظر میں کھڑی کار کو دیکھیں، اوہ مائی گاڈ!“ ایک اور نے لکھا کہ ”پس منظر میں مسخ ہوئی کار صرف میں نے ہی دیکھی ہے یا کسی اور نے بھی؟ کم کارڈیشین تم پکڑی گئی ہو۔“ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کم کارڈیشین ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی تصاویر کو خوبصورت بناتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہیں۔ اس سے قبل بھی ایک بار انہوں نے اپنے بہترین دوست جوناتھن شیبان کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اداکارہ کا آدھا بازو ہی غائب تھا، تصویر میں اس کے سیدھے ہاتھ کا کہنی سے نچلا حصہ موجود ہی نہیں تھا، اس وقت بھی اداکارہ کو دنیا بھر میں خاصی سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain