اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی، توہین عدالت کی درخواست معاملہ غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ نوازشریف نے بطوروزیراعظم آو?ٹ آف ٹرن پروموشن دی،اس پر چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ خدائی خدمت گارصاحب !میاں صاحب نے کیاتوہین کی؟،درخواستگزار نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے تحت شولڈر پروموشن نہیں ہوسکتی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ نوازشریف صاحب اب وزیراعظم نہیں رہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت کامعاملہ غیرموثرہوچکا۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست معاملہ غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردی۔
