ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کو ”ریس تھری“ کے بعد سلمان خان کی ایک اور فلم ”کک ٹو“ میں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر نے فلم انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مداحوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا مگر ان کے بیٹے بوبی دیول کریئر کے آغاز سے ہی زوال کا شکار رہے اور مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے لیکن اب سلمان خان کے ساتھ فلم ”ریس تھری“ میں کام کرنے کے بعد ان پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی ہے اور فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی انہیں ایک کے بعد ایک فلم مل رہی ہیں۔ابھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوبی دیول اس وقت سلمان خان کے ساتھ فلم ”ریس تھری“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم میں بوبی دیول نے اپنی جاندار اداکاری سے سلومیاں کو خوب متاثر کیا، یہی وجہ ہے کہ وہ بوبی دیول کو اپنی آنے والی فلم کک کے سیکوئل میں شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے”کک ٹو“ کے پروڈیوسر ساجد نادیاد والا سے بھی کہا ہے کہ وہ فلم میں بوبی دیول کے لیے کوئی کردار اخذ کریں۔واضح رہے فلم ”ریس تھری“ کی شوٹنگ کے دوران ہی بوبی دیول کو ساجد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی مشہور کامیڈی فلم ”ہاو¿س فل“ کے چوتھے سیکوئل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور وہ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’لویتری‘ کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔