تازہ تر ین

شردھا کپور، سلمان خان کی فلم ”بھارت“ کی کاسٹ میں شامل

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ”بھارت“ کے لئے اداکارہ شردھا کپور کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم میں پریانکا چوپڑا سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی لیکن اب شردھا کپور کے نام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ فلم میں شردھا کپور سلمان خان کے ساتھ پہلی بار پردہ سکرین پر نظر آئیں گی ، فلم کی عکس بندی جون میں شروع کی جائے گی جبکہ اس کی تیاریاں6 فروری سے ہی شروع کر دی گئی تھیں۔ فلم کی کہانی ساﺅتھ کورین فلم ”این آڈ ٹو مائے فادر“ سے ماخوذ ہے ، جس میں ایک شخص جنگ میں اپنے خاندان سے بچھڑ جاتا ہے، اور پھر وہ ان سے جا ملنے کے لئے کیا کیا جتن کرتا ہے یہ سب فلم میں دکھایا گیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفر ہیں ۔
فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain