ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے سے کھنچے کھنچے نظر ا?رہے ہیں۔
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کاشمار گزشتہ 25 برسوں سے شوبز انڈسٹری کی خوشگوار جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں کی کامیاب ازدواجی زندگی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر جوڑیوں کیلئے مثال ہے۔ میڈیا پر کبھی دونوں کے درمیان لڑائی یا جھگڑے کی خبر منظر عام پر نہیں ا?ئی، تاہم کبھی نہ لڑنے والی اس خوبصورت جوڑی کو شاید کسی کی نظر لگ گئی ہے جب ہی تو گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران شاہ رخ اپنی خوبصورت بیوی سے کھنچے کھنچے نظر ا?ئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں بھارتی سرمایہ کار مکیش امبانی کے بیٹے ا?کاش امبانی کی منگنی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں شاہ رخ خان، عامرخان کی اہلیہ کرن راو¿ خان، کترینہ کیف، ایشوریارائے بچن، کرن جوہر، جان ابراہیم، ظہیر عباس، ساگریکا گھاٹکے سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔ تاہم تقریب کا مزہ اس وقت کرکرا ہوگیا جب شاہ رخ خان تقریب میں شرکت کے وقت اپنی اہلیہ کو گاڑی میں اکیلا چھوڑ کر خود تقریب کے اندر چلے گئے جب کہ وہاں موجود فوٹوگرافر انتظار ہی کرتے رہ گئے کہ شاہ رخ اور گوری کی ایک تصویر کھینچ سکیں۔ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا، تقریب سے واپسی میں بھی شاہ رخ گوری کو لیے بغیر اکیلے ہی چلے گئے۔