تازہ تر ین

18سال بعد دبنگ خان کی اپنی قسمت کا فیصلہ 5اپریل کو سنایا جائیگا۔

جودھپور(ویب ڈیسک) کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کے کیس میں 18 سال بعد بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی قسمت کا فیصلہ 5 اپریل کو سنایا جائے گا کہ وہ جیل جائیں گے یا باعزت بری ہوجائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان کے خلاف بھارتی ریاست راجستھان کے شہرجودھپورکی مقامی عدالت میں کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سلمان خان تو عدالت میں پیش نہ ہوئے تاہم ان کے وکیل ہستیمل سرسوت موجود تھے۔ سماعت کے دوران دونوں طرف کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے خلاف کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے کیس کا فیصلہ 5 اپریل کو سنایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain