روس (ویب ڈیسک) روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ‘سرمت’ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو میزائل بیک وقت 24 وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روس کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائل دنیا میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔روسی وزارت دفاع نے ‘سرمت’ میزائل کے تجربے کی ویڈیو بھی جاری کردی، جسے ‘شیطان 2’ بھی کہا جاتا ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز میزائل کا تجربہ ملک کے شمال میں واقع ایک پورٹ سے کیا گیا اور میزائل نے اپنے ابتدائی اہداف حاصل کرلیے۔وزارت دفاع کے مطابق یہ میزائل ‘شیطان’ میزائلوں کی جگہ لے گا جو اپنی مدت پوری کرنے والے ہیں۔روس کا کہنا ہے سرمت میزائل کے رینج کی کوئی حد نہیں اور یہ کسی بھی میزائل دفاعی حصار سے گزر سکتا ہے۔