سڈنی (ویب ڈیسک )آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک گرم بیلون یو کلیٹس کے درخت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 16 مسافروں کی پسلیاں ٹوٹ گئی اور وہ سپائنل انجری کا شکار ہوئے ۔ تفصیلات کیمطابق غبارے میں پائلٹ سمیت 24 مسافر سوار تھے ۔ جن میں سے 16 مسافروں کی ٹکرانے کے بعد ہڈہاں ٹوٹ گئیں ۔ باقی کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ۔مسافروں کی عمریں 17 سے 38 برس کے درمیان ہیں ۔پروفیشنل بیلون ایسوی ایشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کریش ہونیکی مکمل تفتیش ہو گی ۔غبارہ سفاری کمپنی کا تھا جس کے متعلق تاحال کمپنی نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔