واشنگٹن(ویب ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا ٹیم کی خاتون سربراہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیاٹیم کی خاتون سربراہ کو الوداعی ملاقات میں وائٹ ہاﺅس کے باہر ان کیساتھ مصافحہ کرتے ہوئے ایسی حرکت کردی جس پر خود ٹرمپ ہی شرم سے پانی پانی کرہو گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 29سالہ ہوپ ہکس اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعدڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ وائٹ ہاﺅس سے باہر آئیں جہاں امریکی صدر کیساتھ آخری مصافحہ کے بعد ٹرمپ نے انہیں بوسا دیا اور کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے ہاتھ ہلایا بعد میںامریکی صدر نے ہوپ سے دوبارہ مصافحہ کیا اور پھر بوسہ دینے کیلئے آگے بڑھے لیکن ہکس ہوپ تیزی سے ہاتھ چھڑاتے ہوئے بوسہ دیئے بغیر وہاں سے نکل گئی۔ جبکہ صدر ٹرمپ دوسری طرف نکل گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوپ نے صدر ٹرمپ سے ملنے کے بعد اپنا ہاتھ صاف کرنے کیلئے لباس پر رگڑ بھی ہے۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہیں امریکیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔