تازہ تر ین

کمرہ امتحان میں لڑکے نے پرچہ حل کرنے کی بجائے ایسی شرمناک بات لکھ دی کہ سب نے اپنے سر پکڑ لئے

نئی دہلی(ویب ڈیسک) امتحانات میں طالب علموں کی ناقص کارکردگی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن بھارت میں ایک طالب علم نے پرچے پر سوال حل کرنے کی بجائے اپنی نااہلی کی ایسی وجہ لکھ ڈالی کہ پڑھ کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر میں اس طالب علم نے بورڈ کے امتحان میں پرچے پر لکھا کہ ”مجھے ایک لڑکی سے پیار ہو گیا تھا جس کی وجہ سے میں پڑھ نہیں سکا، اس لیے میں یہ پیپر حل نہیں کر سکتا۔“طالب علم نے پیپر پر اپنی پوجا نامی محبوبہ سے اظہار محبت کرتے ہوئے ’آئی لو یو پوجا‘ بھی لکھا۔ اس نے ممتحن کو مخاطب کرتے ہوئے پیپر میں مزید لکھا کہ ”یہ محبت بھی کیا چیز ہے، نہ جینے دیتی ہے اور نہ مرنے۔۔۔ سر! اس لو سٹوری نے پڑھنے سے دور کر دیا ورنہ۔۔۔“ ورنہ کے بعد اس نے فقرہ ادھورا چھوڑ دیا، شاید کہنا چاہ رہا تھا کہ ورنہ بورڈ ہی ٹاپ کر دیتا۔ضلع مظفر نگر کے سکول انسپکٹر منیش کمار کا کہنا ہے کہ ”یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ کئی طالب علم پرچوں پر ایسی چیزیں تحریر کرتے رہتے ہیں۔ ایک پرچے پر ایک طالب علم نے لکھا تھا کہ ’ گرو جی کو کاپی کھولنے سے پہلے نمسکار، گرو جی پاس کر دیں، چٹھی تو جا سر کے پاس، سر کی مرضی فیل کریں یا پاس۔“


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain