اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے گرد نیب نے گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ سابق صدر کیخلاف کرپشن ور آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کردی گئی۔قومی احتساب بیورو نے سابق صدرپرویز مشرف کیخلاف کرپشن اورآمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا عمل شروع کردیا۔ تحقیقات کیلئے نیب راولپنڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹرملک زبیرکوانکوائری افسرنامزدکردیا گیا۔دوسری طرف کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے نیب کو سابق صدر کے خلاف ثبوت پیش کر دئیے۔ انکوائری افسربیب ملک زبیر نے انعام رحیم کو گزشتہ روزطلب کیا تھا۔
