ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ جدید بندوق چلانے کے لئے ماہر ین سے تربیت حاصل کرنا میرے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ وہ اس سے قبل فلم اے جیٹلمین کے لئے بندوق چلانے کی تربیت حاصل کر چکی ہیں لیکن فلم ریس 3 کے لئے جدید بندوق چلانے کے لئے ماہر ین سے تربیت حاصل کرنا میرے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے جبکہ ایکشن مناظر کی عکس بندی کے لئے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ فلمریس 3 میں اداکار سلمان خان، جیکولین فرنینڈس ، انیل کپور، بوبی دیول، ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم اور دیگر شامل ہیں۔