تازہ تر ین

بدری بھی پاکستانی شائقین کے دیوانے ہوگئے

لاہور(آئی این پی) ویسٹ انڈین آل رانڈر سیموئل بدری پاکستانی شائقین کے جوش و جذبے کے قدر دان ہو گئے۔سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ میں ویسٹ انڈین آل رانڈر سیموئل بدری کا کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور دونوں شہروں میں کھیل چکا ہوں، میں نے وہاں ایک قوم میں عالمی کرکٹ کی پیاس اور جذبہ دیکھا، مجھے وہاں یہ سمجھنے میں بھی مدد ملی کہ کھیل کس طرح ایک معاشرے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔سیموئل بدری نے کہا کہ اس بات پر خوشی ہے کہ پاکستانی پلیئرز کو اپنے ملک میں شائقین کے سامنے کھیلنے اور صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملا ، انہوں نے ہوم کراﺅڈ کے سامنے پرفارم کرنے کا مزہ بھی چکھ لیا کیونکہ کوئی بھی چیز اس کا متبادل نہیں ہو سکتی۔۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain