لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آل راﺅنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کی باضابطہ طور پر جانچ کرانے کیلئے تاحال کوئی انتظامات نہیں کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق حفیظ نے 2ماہ سے اپنے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے پی سی بی کو دستیابی ظاہر کی ہوئی ہے۔،لیکن اب تک ان کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ فوری طور پر کرانے کے خواہشمند ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال اس حوالے سے انتظامات نہیں کیے۔باضابطہ اسسمنٹ کے لیے پی سی بی نے آئی سی سی سے تاریخ لینی ہے تاکہ حفیظ کا منظور شدہ لیبارٹری سے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوسکے۔لیکن اس حوالے سے پی سی بی نے نہ تو انتظامات کیے ہیں اور نہ ہی محمد حفیظ کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی میچز کی میزبانی میں اس قدر مصروف رہا ہے کہ اس جانب توجہ نہیں دی گئی اور اب چونکہ پی ایس ایل اور ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز ختم ہوچکی ہے تو اس حوالے سے بھی پیشرفت ہو گی#/s#