تازہ تر ین

جوالا گٹا نے سائنا نہوال کی ناخوشی پر سوال اٹھا دیا

نئی دہلی(یو این پی) بھارت کی سابق ڈبلز اسپیشلسٹ بیڈمنٹن پلیئر جوالا گٹا نے سائنا نہوال کی ناخوشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ والد کو گیمز ولیج میں ان کےساتھ رہائش نہ ملنے پر بھارت کی نمائندگی نہ کرنے کی دھمکی دینا کیا درست طرزعمل ہے ؟
جوالا گٹا نے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر کہا کہ ان کی فیملی بیرون ملک دوروں پر ٹکٹ کے پیسے ادا کرکے ہوٹل میں رہائش اختیار کرتی تھی اور سائنا نہوال کو بھی تاریخوں کا علم ہونے پر گیمز سے بہت پہلے ہی ایڈوانس بکنگ کرانی چاہئے تھی،نہ کھیلنے کی دھمکی دینا درست بات نہیں ہے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain