لاہور(ویب ڈیسک ) نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں محمد حفیظ کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی جب کہ ”اے“ کیٹیگری سے تنزلی کا امکان ہے وی ۔ تینوں فارمیٹ کے ٹیلنٹ پول میں شامل کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار جانچنے کیلئے ٹیسٹ 9اور 10 اپریل کو ہونے ہیں،ان میں گذشتہ سال سینٹرل کنٹریکٹ پانے والے35کرکٹرز کے ساتھ پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انٹرنیشنل کیریئرکا آغاز کرنے والے حسین طلعت،آصف علی، شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہوں گے جب کہ کافی عرصے سے نظر انداز فواد عالم کو بھی طلب کیا جائے گا۔