ممبئی (ویب ڈیسک) کالے ہرنوں کا شکارکرنے کے جرم میں جودھ پورسینٹرل جیل میں قید بالی ووڈ اسٹارسلمان خان کی ضمانت کی درخواست پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔تاہم بہت سے ساتھی اداکارسلمان خان کی مزاج پرسی کے لیے راجستھان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ سب سے پہلے پریٹی زنٹا کو جودھ پور میں دیکھا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ پریٹی نے جیل میں سلمان خان سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے فلم ”ہر دل جو پیارکرے گا“ اور ”جانِ من“ سمیت کئی ایک فلموں میں سلمان خان کے ساتھ کام کیا ہے۔
سلمان خان کی ہٹ فلم ”کک“ کے فلمسازساجد ندیادوالا بھی اپنی تمام فلمی مصروفیات ترک کرکے جودھ پور پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ وحیدہ رحمان، جیکولین فرنیڈس، سوناکسی سنہاسمیت بہت سے اداکاروں نے ممبئی میں سلمان خان کے گھر جا کر ان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔