ممبئی (ویب ڈیسک ) بھارتی اداکار سلمان خان کی ضمانت منظور ہوگئی ہے اور عدالت نے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔درخواست ضمانت کی سماعت پر سلمان خان کی بہنیں بھی عدالت میں موجودتھیں۔جودھ پورکی عدالت نے سلمان خان کو کالے ہرنوں کے غیرقانونی شکار کے الزام میں پانچ سال قید کی سز ا سنائی تھی۔جس کے بعد انہیں سینٹرل جیل میں بند کر دیا گیاتھا۔سلمان خان کے وکلاءنے ان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی جس کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ آج تک کے لیے محفوظ کر لیا تھا۔عدالت نے سلمان خان کی درخواست ضمانت پر 25، 25 ہزار کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ان کے بغیر اجازت ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے اور انہیں 7 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔