تازہ تر ین

پاکستان نے بھارت کے جبڑوں سے فتح چھین لی

گولڈ کوسٹ(اے پی پی) کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا، پہلے ہاف میں بھارت کو 2-0 گولز کی برتری حاصل تھی، 39ویں منٹ میں پاکستان کے محمد عرفان جونیئر نے شاندار فیلڈ گول کر کے مقابلہ 2-1 گولز کر دیا، اس کے بعد بھارت نے دفاعی انداز اپنایا تاہم میچ کے آخری منٹ میں پاکستان کے مبشرعلی نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے نہ صرف میچ برابر کیا بلکہ بھارت کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ ڈرا کیا ہے، اس سے قبل گرین شرٹس اور ویلز کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا تھا۔ آسٹریلیا، کینیڈا اور ملائیشیا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں مینز ہاکی ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے گروپ بی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم سرتوڑ کوشش کے باوجود دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گول سکور کرنے میں ناکام رہیں، پہلے کوارٹر کے 13ویں منٹ میں بھارتی کھلاڑی دلپریت سنگھ نے فیلڈ گول کر کے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی، 20ویں منٹ میں بھارت کے ہرمنپریت سنگھ نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی جو کہ پہلے ہاف تک برقرار رہی، تیسرے کوارٹر کے 39ویں منٹ میں پاکستان کے محمد عرفان جونیئر نے شاندار فیلڈ گول کر کے مقابلہ 2-1 گولز کر دیا، تیسرے کوارٹر کے ختم ہونے تک بھارت کو پاکستان کے خلاف 2-1 گولز کی برتری حاصل تھی، چوتھے اور آخری کوارٹر کے آخری منٹ میں پاکستان کے مبشر علی نے پنالٹی کارنر پر شاندار گول کر کے مقابلہ 2-2 گولز سے برابر کر دیا، اس طرح بھارت کا جیت کا خواب ادھورا رہ گیا۔ گروپ اے کے پہلے میچ میں کینیڈا نے سکاٹ لینڈ کو زبردست مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی، کینیڈا کے سرمنٹو نے میچ کے 11ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 4-0 گولز سے شکست دی، میٹن نے 2 جبکہ ہاورڈ اور کلین نے ایک، ایک گول کیا، گروپ بی کے ایک میچ میں ملائیشیا نے ویلز کو 3-0 گولز سے شکست دی۔ پاکستانی ٹیم کو تیسرے گروپ میچ میں (آج) اتوار کو انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain