تازہ تر ین

فلم میں کام سے انکار نہیں، سکرپٹ دیکھ کر فیصلہ کرونگی، ایمن خان

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ وماڈل ایمن خان نے کہا ہے کہ فلم میں کام کرنے سے انکار نہیں مگر اس کے لیے سکرپٹ پڑھنے کے بعد ہی ہاں یا ناں کا فیصلہ کروں گی۔ایک انٹرویو میں ایمن خان کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی حیثیت سے میرے نزدیک فلم اور ٹی وی میں کوئی زیادہ فرق نہیں۔ ٹی وی کی طرح فلم میں ورائٹی آگئی ہے ہر فلم میکر دوسرے سے منفرد کام کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ان کی یہی کوشش کافی حد تک کامیاب بھی ہورہی ہے۔ایمن خان نے کہا کہ فلم اور ٹی وی دیکھنے والوں کے مزاج کا کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ انھیں کون سا آئیڈیا پسند آجائے۔کچھ لوگ موجودہ ٹی وی ڈرامہ سیریلز اورسٹ کا م کا موازانہ ماضی سے کرتے ہوئے اپنی رائے دیتے ہیں۔ حالانکہ موجودہ دور میں 24گھنٹے نان سٹاپ ٹی وی چینلز حالات حاضرہ سمیت انٹرٹینمنٹ کے پروگرام دکھا رہے ہیں۔
اس کے باوجود چند ایک ٹی وی ڈرامہ سیریلز اورسٹ کام لوگوں میں بے حد مقبول ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ بہت کچھ بدل جاتا ہے، ہماری فلم بھی تیزی کے ساتھ بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ ٹی وی ، فلم اورماڈلنگ سے تعلق رکھنے والے معروف اسٹارز کے ساتھ بین الاقوامی معیار کی فلمیں بنائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں کام کرنے سے انکار نہیں مگر اس کے لیے سکرپٹ پڑھنے کے بعد ہی ہاں یا ناں کا فیصلہ کروں گی۔ اگرسکرپٹ پسند آگیا توپھرکردارکی ڈیمانڈ کے مطابق کام کرنے کیلئے محنت کروں گی۔ایمن خان نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو کریڈٹ جاتا ہے کہ جنہوں نے ناتجربہ کار ہونے کے باوجود فلم میکنگ کے مردہ جسم میں روح پھونکی۔ ان کی یہ محنت رنگ لائی اور فلم انڈسٹری کی رونقیں کسی حد تک بحال ہوگئی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain