لاہور( ویب ڈیسک) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ شعیب ملک اور میں نے طے کیا ہے کہ ہمارا بچہ ’مرزا ملک‘کہلائے گا اور یہی اس کا خاندانی نام ہوگا۔’گوا فیسٹ 2018‘میں ’صنفی تعصب ‘کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے اس راز سے پردہ اٹھادیا کہ ان کی اولاد کا خاندانی نام کیا ہوگا۔میرا بچہ ’مرزا ملک‘ کہلائےگا،ثانیہ مرزاان کا کہناتھاکہ شعیب اور میں نے اس حوالے سے بات کی اور طے پایا کہ جب بھی ہمارا بچہ ہوگا اس کا خاندانی نام (سرنیم) ’مرزا ملک ‘ ہوگا ناکہ صرف’ ملک‘ ،جبکہ میرے شوہر پہلی اولاد کے طور پر بیٹی چاہتے ہیں۔