لاہور (ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خود نوشت”سچ تو ہے ” منظر عام پر آگئی ہے ،کتاب کی باقاعدہ تقریب رونمائی 10اپریل کو ہوگی۔چوہدری شجاعت حسین نے اپنی کتاب میںبہت سے ایسے واقعات بھی تحریر کئے ہیں جن کے بعدقومی تاریخ کےمنظرنامے کا دھارا ہی بدل گیا،ان میں سے ایک واقعہ وہ تحریر کرتے ہیں کی ڈاکٹر عبدالقدیرخان پر جب جوہری مواد چوری کرنےکا الزام لگاتو بہت کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ، جس میں کئی ممالک کی طرف سے دباﺅ بھی آرہاتھا ، پرویز مشرف نے مجھے اور ایس ایم ظفر کو بلایا اور کہا کہ ہم اے کیوخان کے پاس جائیں اور انہیں کہیں کہ وہ قوم سے معافی مانگیں۔