تازہ تر ین

گجرات میں چھٹی کی طالبہ سے زیادتی کا گھناﺅنا کھیل کس نے کھیلا ؟دل دہلادینے والی خبر

گجرات (ویب ڈیسک )چھٹی جماعت کی طالبہ کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پنجاب کے شہر گجرات میں چھٹی جماعت کی کمسن طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے والے 2 دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق زیادتی کی شکار طالبہ اپنی بہن کے ساتھ کپڑے خریدنے بازار گئی جہاں سے دکاندار دونوں بہنوں کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا۔پولیس کے مطابق ملزم صدام اور اس کے ساتھی توقیر نے ایک بہن کو کمرے میں بند کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، لڑکی کی چیخ وپکار پر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے اور پولیس کو طلب کرلیا۔ طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain