ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی گاڑی نے ساہیوال سے اوکاڑہ آنے والی گاڑی کو ٹکر مار دی، گاڑی میں سوار2
خواتین،4 بچے اور ایک نرس شدید زخمی ہوگئیں، نجی ٹی وی کے مطابق گورنر کی گاڑی میں انکا بیٹا، بیٹی اور ایک غیر ملکی خاتون سوار تھیں، پولیس نے گورنر کی بیٹی کی جگہ ڈرائیور کا نام اپنے کاغذات میں درج کرلیا، زخمیوں میں معذور خاتون ثمینہ بی بی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، صائمہ بی بی خاتون کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹی، مختلف چوٹیں بھی آئیں، حادثے میں4 بچوں کو بھی شدید چوٹیں آئیں، پولیس نے تاحال ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، گورنر کی گاڑی بھی جائے حادثہ سے غائب، حادثے کے بعد گورنر کے بیٹے، بیٹی اور غیر ملکی خاتون کو بھی بغیر کارروائی کے جانے دیا گیا۔