لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شہبازشریف سے چوہدری نثار کی ملاقات ، نوازشریف کی تاحیات نااہلی فیصلے سمیت مختلف سیاسی امور پر بات چیت ہوئی ، نجی ٹی وی ے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے سابق وزیرداخلہ کی ملاقات میں نااہلی فیصلے سمیت مختلف سیاسی مسائل اور آئندہ الیکشن بھی زیر بحث آئے ، دونوں رہنماو¿ں نے نوازشریف کو تاحیات نااہل کرنے کے فیصلہ کو پارٹی کیلئے مشکل وقت قرار دیا، جبکہ چوہدری نثار نے اپنے خلاف پارٹی کے اندر سے بیانات پر بھی تحفظات سے آگاہ کیا۔