لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کے سابق چیف فنانشل افسر اکرام نوید کوگرفتار کر لیا۔ نیب کی خصوصی ٹیم نے اکرام نوید کو پاور ڈویلپمنٹ بورڈ میں کرپشن الزامات پر گرفتار کیا۔ نیب لاہور کی ٹیم نے ملزم کو گلبرگ تھری سے حراست میں لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اکرام نوید پر شہباز شریف کے داماد کے اکاﺅنٹ میں 12 کروڑ روپے سے زائد منتقل کرنے کا الزام ہے۔
