تازہ تر ین

نواز شریف 21‘شہباز شریف کے دامادعلی عمران16اپریل کو نیب میں طلب

لاہور(صباح نیوز‘ این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب )نے میاں نواز شریف کو بطور وزیراعظم اختیارات ے ناجائز استعمال کے الزام میں تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 21 اپریل کو طلب کیا ہے۔، نیب کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق نوازشریف نے بطور وزیراعظم 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امرا تک سڑک تعمیر کروائی۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھی جب کہ نوازشریف کے حکم سے ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنے پڑے جس سے عوام کا نقصان ہوا۔۔نیب کی جانب سے میاں نوازشریف کو 21 اپریل کی صبح 11 بجے طلب کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے داماد علی عمران کو پیر کے روز طلب کر لیا ۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علی عمران پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے اور اس سلسلے میں نیب کے انویسٹی گیشن ونگ نمبر 2 نے انہیں پیر کے روز دوپہر 2 بجے ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف بھی 22 جنوری کو نیب کے طلب کرنے پر پیش ہوئے تھے جہاں نیب حکام نے ان سے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن پر سوالات کیے تھے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain