تازہ تر ین

سوشل میڈیا سٹا رشام ادریس اہلیہ سمیت کار حادثے میں زخمی

لاہور(شوبز ڈیسک ) سوشل میڈیا کے معروف سٹار اور یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے شہرت پانے والے شام ادریس اور ان کی اہلیہ کا کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شام ادریس کے آفیشل اکا?نٹ سے ٹریفک حادثے کی تصدیق کی گئی۔شام ادریس اپنی اہلیہ کے ساتھ گزشتہ روزعلی الصبح جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی ایک اور کار سے ٹکرا گئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ شام کو دائیں ہاتھ، ٹانگ اور زبان پر شدید چوٹ آئی جس سے بہت دیر تک ان کے منہ سے خون ٹپکتا رہا جبکہ حادثے میں ان کی اہلیہ فروگی کو بھی چوٹیں آئی تاہم وہ اس قدر زخمی نہیں ہوئیں۔حادثے کے وقت کار میں شام کا دوست بھی موجود تھا جس کوبھی چوٹیں آئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے تینوں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی اور بعد ازاں انہیں ہسپتال داخل کرا دیا جہاں تینوں کا علاج جاری ہے۔شام ادریس کی جانب سے جاری کئے گئے ٹوئٹر پیغام میں ان کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ”شام،فروگی اور چچی صبح 6 بجے کار حادثے کا شکا رہوگئے تھے،جبکہ ان کو معمولی چوٹیں آئی جن کے بعد خون نکلنے کی وجہ سے ان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔برائے مہربانی ان کی صحت کے لئے دعا کریں جبکہ ہم آپ کو جلد کی تمام تفصیلات سے آگاہ کریں گے“۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain