لاہور(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر باقر نجفی رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کا از خود نوٹس لیا تھا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔
