ممبئی(شوبزڈیسک) با لی وڈ کامیڈی اداکارہ ورن دھون کی رومانوی فلم اکتوبر نے ریلیز ہوتے ہی رواں سال ریلیز ہونے والی کئی بالی وڈ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔فلم کو گزشتہ روز 13 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جس نے اب تک5کروڑ ہندوستانی روپے سے زائد کمالیے ہیں۔ویسے تو فلم کو دیکھنے عوام کا بڑا ہجوم سینما گھر نہیں پہنچا البتہ فلم کو ملنے والے ریویوز کافی مثبت رہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ورن دھون نے اپنی اس فلم کی پہلے روز کی کمائی کے ساتھ رواں سال ریلیز ہونے والی بڑی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا، ان میں رانی مکھرجی کی فلم ہچکی اور انوشکا شرما کی فلم پری شامل ہیں۔خیال رہے کہ رواں سال ریلیز ہونے والی اب تک کی تمام فلموں میں ریلیز کے پہلے روز ٹائیگر شروف کی فلم باغی نے سب سے زیادہ کمائی کی۔فلم باغی نے ریلیز کے پہلے روز 25 کروڑ ہندوستانی روپے کمائے تھے۔دوسرے نمبر پر دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی فلم پدماوت تھی جس نے پہلے دن 24 کروڑ روپے حاصل کیے، جبکہ اکشے کمار کی پیڈمین 10 کروڑ روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔یاد رہے کہ ورن دھون کی فلم اکتوبر محدود سینما اسکرینز پر پیش کی گئی ہے، اس لیے اس کی کمائی کے حساب سے فلم کو باکس آفس پر ابھی سے ہٹ مانا جارہا ہے۔خیال رہے کہ فلم اکتوبر میں ورن دھون نے ٹریجڈک رومانٹک ہیرو کا کردار ادا کیا ہے، ان کے ساتھ بنیتا سندھو رومانس کرتی نظر آئیں۔بنیتا سندھو کی یہ پہلی فلم ہے، جس میں وہ نہ صرف ورن دھون کی محبوبہ بلکہ کلاس فیلو لڑکی کا کردار بھی کرتی نظر آئیں۔۔#/s#