لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے چند روز کے دوران چوہدری نثار نے تیسری ملاقات کر کےپارٹی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف نے دورہ کراچی اور پشاور پر چوہدری نثار سے تبادلہ خیال،مسلم لیگ (ن)کو مضبوط بنانے اور آئندہ الیکشن کے بارے گفتگو کی ۔ اتوار کو مسلم لیگ(ن)کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران پارٹی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں شہباز شریف نے دورہ کراچی اور پشاور پر چوہدری نثار سے تبادلہ خیال کیا جب کہ اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کو مضبوط بنانے اور آئندہ الیکشن کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پرشہبازشریف نے چوہدری نثار کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جماعت کو ان کی ضرورت ہے، ہم نے مل کر عوام کی خدمت کرنی ہے، پہلے بھی عوامی ترقی کے لئے منصوبے لگائے گئے اور یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا جس کے لئے ضروری ہے کہ ہم آپس کے اختلاف اور دوریوں کو ختم کریں۔