اسلام آباد (ناصر کاظمی) سپریم کورٹ کے جسٹ اعجاز الاحسن لاہور میں واقع رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعہ کے باجود آج اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت میں شریک ہوں گے، وہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید کے ساتھ تین رکنی بنچ میں شامل ہوں گے، جو کمرہ نمبر ایک میں اہم مقدمات کی سماعت کرے گا، چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ اسلام آبا دکے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی شادی ہالز سے متعلق ازخود نوٹس کیس کے علاوہ میڈیا کمیشن رپورٹ کیس، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 2011ءمیں انتخابی فہرستوں سے جعلی ووٹ نکالنے سے متعلق درخواست اور دیگر کئی اہم مقدمات کی سماعت کرے گا،واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اور اتوار کی صبح کو نامعلوم افراد کی جانب سے جسٹس اعجالازالاحسن کے لاہور ماڈل ٹاﺅن میں واقعہ گھر پر دو فائر ہوئے، اطلاع پر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور پولیس حکام کو طلب کرلیاتھا ،فائرنگ کے واقعہ سے ججز اور وکلاءمیں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔