تازہ تر ین

ن لیگی ایم پی اے چودھری اشفاق احمد کی بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت متوقع

لیہ(سٹی رپورٹر)الیکشن سے قبل ابن الوقت سیاستدانوں کی اڈاریاں ، پی پی پی کے ایم پی اے کی اڑان کے بعد لیگی ایم پی اے بھی اڑان کےلئے تیار ، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی الیکشن سے قبل ابن الوقت سیاستدانوں نے اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ شروع کردیاہے۔گزشتہ دنوں پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سردار شہاب الدین خان نے پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ لیہ سٹی حلقہ 266سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چودھری اشفاق احمد نے بھی اڑان کی تیار کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق لیگی ایم پی اے چودھری اشفاق احمد کے پاکستان پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت سے متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ملاقاتوں میں لیگی ایم پی اے نے قومی اسمبلی کی نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کی خواہش ظاہرکی ہے جس پر مقامی قیادت ن ے اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کا عندیہ دیا ہے۔لیگی ایم پی اے چودھری اشفاق نے غلہ منڈی میں قائم پبلک سیکرٹریٹ سے آفس میں لگے لیگی جھنڈے اور قائدین کی تصاویر کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے پینا فلیکس بھی اتارلیے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر لیگی ایم پی اے کے بھائیوں اور حلقہ احباب نے چودھری اشفاق کو بطور امیدوار ایم این اے کی پوسٹیں بھی شیئر کردی ہیں۔ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال نے لیگی ایم پی اے سے ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہم پارٹی میں شمولیت کرنے والے تمام سیاستدانوں خوش آمدید کہیں گے جبکہ ٹکٹ کا فیصلہ اعلیٰ قیادت کرے گی۔چودھری اشفاق احمد نے متعدد بار رابطہ کی کوشش کی گئی مگر انہوںنے کال اٹینڈ نہیں کی۔
اڑان


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain