تازہ تر ین

عدالتی بنچ کے سر براہ پر اعتراض،عدلیہ محالف تقاریرکیس ،نواز شریف نے چونکا دینے والا کام کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدلیہ مخالف تقاریر کی سماعت کرنیوالے لاہور ہائیکورٹ کے بنچ پر اعتراض اٹھادیا۔جسٹس مسعود جہانگیر ، جسٹس عاطر محمود اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کا 3 رکنی بینچ نواز شریف اور مریم نواز سمیت 16 اراکین اسمبلی کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کی درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔نواز شریف نے تحریری طور پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی بنچ میں شمولیت پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے اپنے وکیل اے کے ڈوگر کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کرکے اعتراضات داخل کیے اور بنچ کے سربراہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے بنچ سے علیحدگی کی استدعا کی۔وکیل نواز شریف کا دو جج صاحبان پر اعتراض درخواست گزار وکیل اے ڈوگر نے کہا کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے نواز شریف کے وکیل کو سنے بغیر اپنے حکم نامے میں متنازعہ ریمارکس لکھے، فاضل جج کے ریمارکس سے میرے موکل نواز شریف کے دل میں خوف پیدا ہوا، بنچ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی موجودگی سے نواز شریف کو انصاف کا حصول ممکن نظر نہیں آتا۔ نواز شریف نے استدعا کی کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی خود کو بنچ سے علیحدہ کریں۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain