ممبئی (ویب ڈیسک)مقبوضہ جموں کی ننھی آصفہ کو انصاف دلانے کے لئے بالی وڈ سڑکوں پر آگیا۔اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے آصفہ کے ساتھ یکجہتی کی ٹویٹ کے بعد بالی وڈ بھی دوسرے افراد کے بعد سڑکوں پر آگئے ہیں اور آصفہ کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا۔ممبئی میں آصفہ کو انصاف دلانے کے لئے ہونے والے ایک مظاہرے میں بی ٹاﺅنکے اداکاروں راجکمار راو،پترا لیکھا،ادیتی راوﺅ حیدری،اکشے کمار،ٹوئنکل کھنہ،اروو،کرن راوﺅ،ویشال ڈیڈلانی،انوشکا منچندا،تارا شرما ،کلکی کوچلن،سونا مہاپترا،ہیلن اور دوسرے نے شرکت کی۔اداکاروں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر درندگی کا شکار ہونے والی آٹھ سالہ آصفہ کے لئے انصاف کے نعرے درج تھے جبکہ سونم کپور،کرینہ ،منی ماتھر اور دوسرے اداکاروں نے پلے کارڈز کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور وڈیوزاپ لوڈ کیں۔