تازہ تر ین

سجاد علی کے نئے گانے ’لگایادل‘‘ نے مداحوں کے دل جیت لیے

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کے صف اول کے گلوکار سجاد علی کی خوبصورت آواز ہمیشہ ہی لوگوں کے دلوں میں اترجاتی ہےطویل عرصے بعد ایک بار پھر سجاد علی کی آواز کے جادو نے لوگوں کو مسحور کردیا۔90 کی دہائی میں اپنی خوبصورت آواز سے کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرنے والے سجاد علی کا 2013 میں ریلیز ہواگانا ’ہرظلم تیرا یادہے‘آج بھی پہلے دن کی طرح لوگوں کے دلوں میں بساہوا ہے۔سجاد علی کو اپنی مدھر آواز کے ذریعے لوگوں کو مدہوش کرنے کا فن آتا ہے جس کا ثبوت ان کا حال ہی میں ریلیز ہوا نیا گانا ’لگایا دل‘ ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔سجاد علی دھیمی اور دلوں کو چھو جانے والی موسیقی ترتیب دینے کیلئے مشہور ہیں ان کے نئے گیت میں بھی ان کےاسٹائل کی جھلک واضح نظر آتی ہے۔’لگادل‘ محبت اور جذبات سے بھرپور گانا ہے جس میں کالج میں پڑھنے والے نوجوانوں کے جذباتوں کو مرکز نگاہ بنایا گیا ہے۔اس ویڈیو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے سجاد علی کی بیٹی زو علی نے ڈائریکٹ کیا ہے، جس میں کالج میں پڑھنے والے سات نوجوانوں کی خاموش محبت اور دل ٹوٹنے پر ان کے جذبات کو بہت خوبصورتی سے اسکرین پر اتارا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain