ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف فلم ”اے بی سی ڈی تھری“ میں ورون دھون کے مدمقابل نہیں ہوں گی۔ بد ھ کو بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق ریمو ڈی سوزا نے ڈانس فلم ”اے بی سی ڈی“ اور ”اے بی سی ڈی ٹو“ کو تھری ڈی ورژن میں بنایا اور اب وہ فور ڈی اور آئی میکس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ”اے بی سی ڈی تھری“ بنائیں گے جس کے حوالے سے پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم میں کترینہ کیف ورون دھون کےساتھ جلوہ گر ہوں گے لیکن اب یہ خبریں آرہی ہیں کہ فلم میںکترینہ کیف ورون دھون کے مدمقابل نہیں ہوں گی۔