تازہ تر ین

ہالی وڈ سپرہٹ فلموں کا حصہ بننے پرخوش قسمت تصور کرتی ہوں

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ انہیں ہالی وڈ فلموں میں دوبارہ کام کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تبو نے ہالی وڈ فلموں میں دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ 2006ءمیں بنائی گئی ہالی فلم ”دا نیم سیک“ اور 2012ءکی فلم ”لائف آف پی“جیسی سپرہٹ فلموں کا حصہ بننے پر خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں جن سے مجھے آگے برھنے کا موقع ملا اور نیا تجربہ حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ ہالی وڈ کی ایسی ہی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں جو معیاری اور میرے لئے دلچسپی کا باعث ہو اور مجھے دوبارہ ایسے موقع کا بے صبری سے انتظار ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain