تازہ تر ین

علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کی تردید کردی

کراچی (ویب ڈیسک)گلوکار و اداکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات کی تردید کر دی۔علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر کہا کہ میں بین الاقوامی سطح پر چلنے والی ’می ٹو‘ مہم سے اچھی طرح واقف ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں ایک جوان بچی اور بچے کا والد ہوں، ایک شوہر اور ایک ماں کا بیٹا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا شخص ہوں جو رسوائی اور بے رحمی کے خلاف متعدد بار اپنے، اپنی فیملی، خاندان اور دوستوں کے لیے کھڑا ہوا اور میں آج بھی ایسا ہی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس چھپانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے اور خاموشی بالکل بھی ایک آپشن نہیں ہے۔علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے عائد کیے گئے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الزام کا جواب الزام سے نہیں دوں گا بلکہ میشا شفیع کے خلاف عدالت جاو¿ں گا اور مجھے پورا یقین ہے کہ سچ ہمیشہ غالب ہوتا ہے۔گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر متعدد بار ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے ساتھ اس طرح کا واقعہ رونما ہو سکتا ہے تو پھر کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain