تازہ تر ین

میشا شفیع ،عائشہ عمر اور اب گلالئی نے بھی سنسنی خیز انکشاف کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) میشا شفیع کی جانب سے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیے جانے کے بعد تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے ان کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عائشہ گلالئی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ مزید خواتین نے خاموشی توڑی اور جنسی ہراسگی کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی ہراساں کرنے والوں کے نام منظر عام پر لائے جانے چاہئیں اور انہیں بے عزت کیا جانا چاہیے، معتوب متاثرہ فریق کو نہیں بلکہ دست دراز کو کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 52 فیصد خواتین کی عزت اور ناموس ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انہیں ملکی ترقی میں مثبت کردار دیا جانا چاہیے۔عائشہ گلالئی نے کہا ’ مجھے ان خواتین اور لڑکیوں پر فخر ہے جن میں آگے آنے اور جنسی ہراسگی کے خلاف آواز اٹھانے کا حوصلہ ہے۔ وہ لوگ جو ہراسگی کے خلاف بول رہے ہیں وہ ہیروز ہیں اور جو لوگ دست درازوں کی حمایت کر رہے ہیں ہمیشہ ہی رسوا ہوتے رہیں گے، یہ اللہ فیصلہ کرے گا کہ کب ان کا پول کھولا جائے‘۔واضح رہے کہ گزشتہ برس عائشہ گلالئی نے اس وقت ملکی سیاست میں ہلچل مچادی تھی جب انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا۔ عمران خان پر الزامات عائد کرنے کے بعد عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر اپنی سیاسی پارٹی ’ تحریک انصاف گلالئی‘ قائم کرلی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain