کراچی (شوبزڈیسک) گلوکارہ میشا شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزام کے بعد اداکارہ مایا علی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں علی ظفر اور میشا شفیع کے معاملے پر اپنا موقف واضح کیا ہے۔مایا علی کا کہنا ہے کہ وہ کسی کو صحیح یا غلط قرار نہیں دیں گی اور نہ ہی یہ کہیں گی کہ کس نے کیا کچھ کیا اور کیا نہیں کیا۔ انہیں یہ کہنا ہے کہ وہ علی ظفر کو زیادہ لمبے عرصے سے نہیں جانتیں لیکن وہ گزشتہ ایک سال سے اکٹھے کام کر رہے ہیں۔ مایا علی نے کہا کہ انہوں نے اپنی فلم (طیفا ان انٹربل)کی لاہور میں شوٹنگ کی جس کے بعد تمام لوگ ایک ساتھ باقی ماندہ شوٹنگ کیلئے پولینڈ گئے جہاں علی ظفر کی جانب سے کبھی بھی دست درازی کی کوشش نہیں کی گئی۔پولینڈ میں میں نے جب بھی دیکھا تو علی ظفر فیس ٹائم پر اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ محو گفتگو ہوتے تھے جس کی وجہ سے میں ان کی فین ہوگئی کیونکہ علی ظفر اپنا ہر اچھا یا برا لمحہ اپنے اہلخانہ اور بیوی کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔