تازہ تر ین

جون میں خوفناک سیلاب

لاہور(خصوصی رپورٹ )ضلعی انتظامیہ نے جون اور جولائی میں متوقع سیلاب کے پیش نظر تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ہیڈکوارٹر ، اے ڈی سی جی راﺅ امتیاز جبکہ ایل ڈیلبیوایم سی ، واسا، ریسیکیو1122، محکمہ انہار اور دیگر ادارں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریسکیو 1122کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام آلات کو فنکشنل کر دیا گیا ہے۔ جس پر ڈی سی لاہور نے ریسکیو کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دریائے راوی میں مشقیں کی جائیں اور اس میں دیگر اداروں کو بھی شامل کیا جائے۔انہوں نے محکمہ انہار کے افسران کو کہا کہ وہ دریائے راوی کے بیڈ اور پشتوں سے تجاوزات کا فوری خاتمہ کریں اور اس کے لئے اگر ضلعی انتظامیہ کی ضرورت پیش آتی ہے تو اس میں پورا تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے واسا اور ایل ڈیلبیوایم سی کو ہدایت کی کہ شہر کی چھوٹی اور بڑی نالیوں کی صفائی کروائی جائے۔ تمام اداروں کو ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain