لاہور (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ انتخاب این اے125کے شہریوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹو ڈی پوائنٹ میں میزبان منصور علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس لاکھوں میں لیا جاتا ہے لیکن بارش ہونے پر دو دو فٹ پانی کھڑا ہو جاتا ہے۔حلقہ این اے 125 کے ایک شہری نے کہا کہ حلقے میں کوئی کام نہیں ہوا پرائز بانڈ ان کے نکلتے ہیں، دھاندلی ہوتی ہم نے خود دیکھی ہے، آر او خود ٹھپے لگا رہے تھے، ایک اور شہری کا کہناتھا سعد رفیق نے بہت کام کیا ہے ، سڑکیں اس نے بنائی ہیں، لوگوں نے کہا کہ ان کے دور میں پٹرول سستا ہوا اور گیس بھی مہنگی نہیں ہوئی، کوئی بھی کھڑا ہو ووٹ شیر ووٹ کو دیں گے انہوں نے لاہور کا نقشہ بدل دیا ہے۔ایک اور شہری نے کہا کہ سڑکیں بنانے سے ملک کی ترقی نہیں ہوتی ہم عمران خان کو ووٹ دیں گے جس نے عوام کو شعور دیا ، سڑکیں بنانے سے قوم کا قرض نہیں اترے گا ، عوام کو تعلیم اور شعورہوگا تو ملک ترقی کرے گا، ایک اور شہری نے کہا کہ سعد رفیق نے کام کروانے کی بہت کوشش کی ہے لیکن یہاں ووٹ پی ٹی آئی کا ہے کیونکہ(ن) لیگ کرپٹ ہے، ایک اور شہری نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے کام کروائے ہیں، ایک بچہ سڑک پر مرا تو اس نے پول بنوادیا اور لڑکیوں کیلئے کالج بنوایا ہم تو (ن) لیگ کو ووٹ دیں گے۔