تازہ تر ین

جسم کے لیے اہم فائبر سے بھرپور غذائیں

لندن (ویب ڈیسک ) ریشے دار یا فائبر کی حامل غذائیں ایک جانب تو پیٹ بھرنے کا احساس دلاتی ہیں تو دوسری جانب پورے نظامِ ہاضمہ کے لیے بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔ان غذاو¿ں کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر اور کولیسٹرول قابو میں رکھتا ہے جبکہ یہ موٹاپے اور ذیابیطس سے بھی بچاتی ہیں۔ جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فائبر والی غذاو¿ں کو ہر حال میں اہمیت دینے سے کئی اقسام کے کینسر سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ اس مضمون میں فائبر سے بھرپور اہم ترین غذاو¿ں کا احوال پیش کیا جارہا ہے۔یاد رکھیں کہ ماہرین روزانہ 30 سے 38 گرام فائبر پر زور دیتے ہیں جو ہم درج ذیل غذاو¿ں سے باآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔سیاہ لوبیا:بلیک بینز یا سیاہ لوبیا پاکستان میں عام ملتی ہے۔ اس کے ایک کپ میں 15 گرام فائبر پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اسے گہری جامنی رنگت دینے والا مرکب ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ دل کے امراض پھٹکنے نہیں دیتا اور پودوں سے حاصل ہونے والا بھرپور پروٹین بھی اس میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔رسبیری:رسبیری کے ایک کپ میں 8 گرام فائبر پائی جاتی ہے۔ اس میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو ہر طرح سے صحت کے لیے مفید ہیں۔
شاخ گوبھی یا بروکولی :بروکولی کے فوائد ہم پہلے بھی بیان کرچکے ہیں۔ اگر ایک کپ بروکولی کھائی جائے تو اس میں 5 گرام فائبر ہوتی ہے۔ اس میں کیلوریز کم اور فولیٹ کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔ اپنے جسمانی فوائد کی بنا پر اسے سپر فوڈ بھی کہا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دل اور ذیابیطس کے امراض میں بھی بہت مفید ہے۔
شکر قندی

ایک کپ شکرقندی میں چار گرام فائبر موجود ہوتا ہے۔ شکرقندی پوٹاشیئم اور وٹامن اے کا بھی خزانہ ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال جسمانی نظام کو بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔ پٹھوں کی مضبوطی اور لچک بھی اس کے اہم فوائد میں ہے۔ امریکی ماہرین کے مطابق یہ خون میں سے سوڈیم کے مضراثرات نکال باہر کرتی ہے۔
سیب

ایک سیب میں چار گرام تک فائبر پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سیب کے لیے یہ کہنا کافی ہوگا کہ ایک سیب روزانہ کھاو¿ اور ڈاکٹر بھگاو¿۔ لیکن یاد رہے کہ اس میں موجود فائبر بہت خاص ہیں جن کے صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
دالیں

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain