لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ فاریہ بخاری نے اپنے چہرے کی سرجری کرالی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ فاریہ بخاری نے چندروز پہلے لاہور کے ایک معروف ڈاکٹر سے چہرے کے بعض حصوں کی سرجری کرائی جس کی وجہ سے انہوں نےکئی روز تک اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں تاہم چندروز پہلے وہ یوکے چلی گئیں جہاں وہ دس روز قیام کریں گی۔یہ امر قابل ذکرہے کہ فاریہ بخاری طویل عرصے سے شوبز میں کام کررہی ہیں تاہم ابھی تک وہ قابل ذکر مقام نہیں بناسکیں حالانکہ اس مقصد کے لئے انہوں نے بہت کوششیں کی ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فاریہ بخاری نے اپنی ایک دوست کے مشورے سے چہرے کی سرجری کرائی ہے جس کا دعوی ٰ تھا کہ اس سرجری کے بعد وہ پہلے کی نسبت بہت خوبصورت دکھائی دیں گی۔