اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما اور بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیان کی حمایت کردی اور کہاہے کہ اس معاملے پر دوسرے خاموش ہیں لیکن کم ازکم میں نہیں، چوہدری نثار دھرتی کے سپوت ہیں۔اپنے ایک بیان میں ماروی میمن کاکہناتھاکہ دفاع ووطن کیلئے اپنے حلف پر ثابت قدمی دکھانا ، پرچم کیلئے اصل دشمن کیخلاف ہمت کرکے اٹھنا ہی حب الوطنی ہے۔انہوں نے کہاکہ ممبئی معاملے پر چوہدری نثار کا بیان حب الوطنی اور حقائق پر مبنی ہے۔
