لندن (وجاہت علی خان سے) برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکن ایکٹریس میگن مارکل کی شادی آج ہو گی۔ شادی کی تقریبات آج صبح لندن کے قریب میں واقع انڈسرکاسل میں ہو گی۔ اس شادی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں برطانوی وزیر اعظم ٹریزامے سمیت کسی بھی برطانوی سیاستدان کو مدعو نہیں کیا گیا اور نہ ہی امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کسی بین الاقوامی لیڈر کو نہیں بلایا گیا۔ حتیٰ کہ دلہن کے 73 سالہ والد بھی خرابی صحت کی بنا پر شرکت نہیںکرینگے۔ شادی میں 2640 مہمان شریک ہونگے جن میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ داروں سمیت ریٹائرڈ فوجی چیریٹی ورکرز، سماجی خدمات انجام دینے والے، پرائمری سکولوں کے سینکڑوں بچے اور ونڈ سرکاسل کے قرعہ اندازی کے زراینہ سلیکٹ کیے گئے رہاشی شامل ہیں۔ دولہا کی عمر 32 سال اور میگن مارکل کی عمر 36 سال ہے۔






































