سان فرانسسکو (ویب ڈیسک ) فیس بک نے ایک نئی سروس کے ذریعے گھریلو امور کی سہولیات فراہم کرنے کے فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں امریکا میں گھرکی صفائی کرنے والے، پلمبر، کانٹریکٹر، الیکٹریشن اور دیگر عملہ اور ان کی سروسز کو صارفین سے جوڑا جائے گا۔ اس طرح اچھی شہرت کے پروفیشنلز سے لوگ اپنے گھریلو امور میں مدد حاصل کرسکیں گے۔ یہ سروس پہلے سے جاری مارکیٹ پلیس کے تحت لانچ کی گئی ہے۔فی الحال اس سروس میں ہوم ایڈوائزر، پورش اور ہینڈی جیسی کمپنیاں بطور تھرڈ پارٹی اپنی سہولیات فراہم کررہی ہیں کیونکہ فیس بک پر اپنے گھریلو مسائل کے بارے میں صارفین رائے (ریکمنڈیشنز) طلب کرتے رہتے ہیں۔اس موقع پر فیس بک کے پراڈکٹ مینیجر نے بتایا کہ امریکا میں سب سے زیادہ اسی موضوع پر عوامی رائے طلب کی جاتی ہے اور اب تین مشہور کمپنیوں کے تعاون سے لوگوں کو مکان بنانے یا اس سے وابستہ مسائل حل کرنے میں مدد دی جائے گی۔ ہوم سروسز کا عملہ بعد ازاں خود صارف سے میسنجر پر رابطہ بھی کرسکے گا۔