پیرس (اے پی پی) رومانیہ کی سیموناہالپ نے فرنچ اوپن ویمنزسنگلز فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل میں رومانین پلیئر نے سپین کی گربائن مگوروزا کو 6-1اور6-4 سے مات دی،دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے 11ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، نڈال نے کوارٹر فائنل میں حریف ارجنٹائنی کھلاڑی ڈائیگو کو شکست دی۔ فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنزسنگلز سیمی فائنل میں رومانیہ کی سیموناہالپ نے سپین کی گربائن مگوروزاکیخلاف عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا اوراپنی دھاک بٹھائی،رومانین پلیئرنے پہلا سیٹ باآسانی 6-1سے اپنے نام کیا۔دوسرے سیٹ میں بھی سیموناکاپلڑابھاری رہا اورانہوں نے مگوروزاکیخلاف اپنی برتری ثابت کی اور 6-4سے سیٹ اورمیچ نام کرلیا اورفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں ہسپانوی سٹار اور 16 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹائنی کھلاڑی ڈائیگو کو زبردست مقابلے کے بعد 4-6، 6-3، 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
